نئی دہلی، 6؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آنے والے مالی سال (2017۔18) میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ملک کے جی ڈی پی میں کمی کی ممکنہ تخمینوں پروزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو نشانے پرلیا ہے۔ راہل گاندھی نے اقتصادی اعداد و شمار کے ساتھ ٹویٹ کیا اور جی ڈی پی کو نیا نام دیا۔ہفتہ کو صبح اپنے ایک ٹویٹ میں راہل گاندھی نے مالیاتی اعدادوشمار کے ساتھ لکھا کہ’’گراس ڈوائسیوسیاست والی جوڑی ملک کوکہاں لے جارہی ہے۔اس طنز کے ساتھ راہل گاندھی نے موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں کچھ اعداد و شمار بھی پیش کئے ہیں۔ ٹوئٹس میں انہوں نے لکھا ہے کہ نئی سرمایہ کاری گزشتہ 13 سالوں میں کم ترین سطح پر ہے۔ ساتھ ہی بینک کریڈٹ گروتھ 63 سال کی نئی سطح پر ہے۔ روزگارسب سے کم سطح پر ہے۔ راہل نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ8 سالوں میں مالیاتی خسارہ میں کافی اضافہ ہواہے۔بتادیں کہ موجودہ مالی سال (2017۔18) میں 6.5 فیصدسے زائدملک کی جی ڈی پی کی ترقی کی شرح چار سالوں کی کم سطح پررہنے کااندازہ ہے۔ مینوفیکچررز کے شعبے اور زراعت کی پیداوارکی کمزوری پر جی ایس ٹی کے اثرات کی وجہ سے جی ڈی پی کی ترقی کی شرح چار سال کی کم ترین سطح پر رہ سکتی ہے۔مرکزی اکاؤنٹنگ آفیسر(سی ایس او)نے اس سے اندازہ کیا ہے کہ قومی اکاؤنٹنگ اکاؤنٹس کے اگلے تخمینوں کوجاری کیا جاسکتا ہے۔